رسائی کے لنکس

چین میں طوفان سے تباہی


متعلقہ اداروں اور محکموں کے عملے نے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

چین میں حکام نے کہا ہے کہ ایک طاقتور طوفان سے ملک کے مشرقی صوبے فیوجین میں مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ بجلی کی ترسیل کا نظام منقطع اور ریل و مواصلات کا دیگر نظام بند ہو گیا۔

حکام کے مطابق کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔

چین میں قومی محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق طوفان پیر کو فیوڈنگ شہر سے ٹکرایا اور اُس وقت 150 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں لیکن بعد میں اُن کی شدت میں کمی آئی۔

متعلقہ اداروں اور محکموں کے عملے نے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ طوفان کے باعث ملک کے مشرقی خطے میں 200 ملی میٹر بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق طوفان ملک کے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن اس کی شدت میں کمی آ رہی ہے۔

چین میں رواں سال کے دوران آنے والا یہ 23 واں طوفان ہے۔
XS
SM
MD
LG