رسائی کے لنکس

امریکہ کے ساتھ زیادہ بات چیت کی ضرورت ہے: چین


چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان قن گینگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چینی حکومت امریکہ کے ساتھ روابط میں اضافہ چاہتی ہے۔

چین اور امریکہ کے درمیان کئی امور پر کشیدگی بڑھ رہی ہے جن میں چین کی کرنسی کی قدر کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

بعض امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اس لیے اپنے سکے یوان کی قدر کم رکھنا چاہتا ہے کہ چینی صنعت کاروں کو بین الاقوامی منڈی میں اپنی مصنوعات سستی رکھ کر ناجائز فائدہ حاصل ہو۔

امریکہ میں قانون سازوں کا ایک گروپ وزارتِ خزانہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ چین کو کرنسی کا ناجائز استعمال کرنے والا ملک قرار دے اور اس کی پالیسیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ میں آ کر اپنی کرنسی کی قدر میں رد و بدل نہیں کرے گا۔

XS
SM
MD
LG