رسائی کے لنکس

چین، امریکہ کا ’معاشی تنازعات‘ کے حل کا عزم


دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نے چین میں دو روزہ مذاکرات کیے، جِن میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

بیجنگ میں امریکہ چین اعلیٰ سطحی اجلاس کے دو روز مکمل ہونے پر دونوں ممالک نے سائبر ہیکنگ اور معاشی تنازعات کے حل کے لیے کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ’ہلکے پھلکے انداز‘ میں ہونے والی گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے ’سائبر حملوں‘ پر خصوصی طور پر بات کی۔ جان کیری نے چینی وزیر ِخارجہ کو بتایا کہ چین کی جانب سے کیے جانے والے سائبر حملوں سے امریکی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

دوسری جانب، چین نے اس امریکی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکی کمپنیوں سے معلومات نہیں چرا رہا۔

امریکی وزیر ِخزانہ جیک لیو کا یہ کہنا تھا کہ چینی راہنماؤں نے چینی سکے کی قدر کے تعین کے لیے مارکیٹ کے محرکات پر چھوڑنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر ِخارجہ نے جمعرات کے روز صبح کے ناشتے پر چینی اور امریکی کاروباری شخصیات سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ یہ امریکہ اور چین کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے اختلافات پر کام کریں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔

جان کیری کے الفاظ میں، ’چین اور امریکہ اہم تجارتی پارٹنر ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی فروغ پاتا رہے گا‘۔

دونوں ممالک کے درمیان دو روزہ مذاکرات میں چین کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ پانی کے تنازعات اور چین میں انسانی حقوق پر امریکی تشویش پر بھی بات کی گئی۔

XS
SM
MD
LG