رسائی کے لنکس

چین اور امریکہ، ایران پر دباؤ ڈالنے پررضامند


واشنگٹن میں نیوکلیئر سربراہی اجلاس کےآغاز سے پہلےامریکی صدربراک اوباما اورچینی صدر ہوجِن تاؤ کی ملاقات ہوئی جِس میں ایران کی جوہری کارستانیوں کے پیشِ نظر، اُس پر دباؤ بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیاگیا۔

میٹنگ کے بعد، چین کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چین کو توقع ہے کہ یہ معاملہ مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائے گا۔

جب سے گذشتہ سال مسٹر اوباما نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

چین کی سرکاری میڈیا نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ دونوں فریقوں کی کوششوں کے نتیجے میں، بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد چین امریکہ تعلقات کے ضمن میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

جو باتیں دونوں ملکوں کے مابین وجہ تنازع ہیں اُن میں، تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت اورتبت کے جلاوطن روحانی رہنما دلائی لاما کا امریکہ کا دورہ شامل ہے، جنھیں چین علاحدگی پسند سمجھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG