رسائی کے لنکس

متنازع جزائر پر امریکہ کی ثالثی مسترد


متنازع جزائر پر امریکہ کی ثالثی مسترد
متنازع جزائر پر امریکہ کی ثالثی مسترد

چین نے بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان جزائر سے متعلق تنازع کے حل کے لیے امریکی ثالثی کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ طرفین کو خود حل کرنا چاہیئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ نے اس تنازع پر غوروخوض کے لیے ایک سہ فریقی اجلاس کی پیشکش کی تھی۔ اِن جزائر کی حدود میں جاپانی سکیورٹی فورسز نے ستمبر میں چینی ماہی گیروں کی ایک کشتی کے کپتان کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اجلاس کی تجویز’محض ایک امریکی تصور‘ تھا اور یہ تنازع’صرف دونوں ملکوں کا معاملہ ہے‘۔

انھوں نے امریکہ کے اُس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہ جزائر امریکہ اور جاپان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کی زمرے میں آتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ’بالکل غلط‘ بیان ہے اور امریکہ کو اپنا موقف فوری طور پر بدلنا ہوگا۔

اس تنازع کی وجہ سے ایشیا کی اِن دو بڑی اقتصادی قوتوں کے دوطرفہ تعلقات میں انتہائی تناؤ پایا جا رہا ہے۔ متنازع جزائرکا انتظام جاپان کے ہاتھ میں ہے لیکن چین بھی اِن کی ملکیت کا دعویٰ دار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے ویت نام میں منعقد ہونے والے علاقائی اجلاس میں چین اور جاپان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

XS
SM
MD
LG