رسائی کے لنکس

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری مذاکرات


امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری مذاکرات
امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری مذاکرات

امریکہ اور شمالی کوریا کے اعلی ٰجوہری مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات جنہیں بنیادی اور سنجیدہ قرار دیا جارہاہے، جمعرات کو بھی جاری رہے۔

امریکی مذاکرات کار گلین ڈیویز نے بیجنگ میں جہاں مذاکرات ہورہے ہیں، نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں فریقوں نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھانے اور پھر جمعے کو مذاکرات دوبارہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں وفود نے کئی مسائل پر گفت وشنید کی ہے ، لیکن انہوں نے کئی تفصیل میں جانے سے انکار کیا اور صرف یہ کہا کہ بات چیت جوہری افزودگی جیسے امور پر ہوئی۔

جولائی کے بعدسے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا یہ تیسرا دور ہے ، لیکن شمالی کوریا کے نئے راہنما کم جانگ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلے مذاکرات ہیں۔ ڈیویز اور ان کے شمالی کوریا کے ہم منصب کم کی گوام نے جمعرات کی صبح شمالی کوریا کے سفارت خانے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوگھنٹے تک مذاکرات کیے اور پھر سہ پہر کو مذاکرات کا دوسرا دور امریکی سفارت خانے میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG