رسائی کے لنکس

صدر اوباما سائبر سکیورٹی پر چین سے بات کریں گے


چین کی افواج آئندہ ماہ نئی طرز کی لڑاکا فورسز بشمول ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والی یونٹس کی تجرباتی مشقیں کریں گی۔

چین کی افواج آئندہ ماہ نئی طرز کی لڑاکا فورسز بشمول ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والی یونٹس کی تجرباتی مشقیں کریں گی۔

سرکاری خبر رساں ژینہوا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین کی افواج کی یہ پہلی ایسی مشقیں ہوں گی جس میں ’’معلومات کی جنگ‘‘ پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حساس امریکی دفاعی سسٹم پر سائبر حملے کی اطلاعات کے تناظر میں توقع ہے کہ صدر براک اوباما اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے بات چیت کریں گے۔

امریکی حکام نے ان اطلاعات پر کوئی بیان نہیں دیا ہے لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں صدر ژی سے ملاقات میں صدر اوباما یقیناً اس بارے میں بات چیت کریں گے۔

کارنے نے اسے انتظامیہ کے لیے ’’بنیادی معاملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام چینی ہم منصبوں سے ہونے والی ہر سطح کی ملاقات میں اس معاملے کو اٹھاتے آئے ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے ایک خفیہ رپورٹ کے چند حصے شائع کیے تھے جس میں چین کے سائبر جاسوسوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے چند بہت اہم، حساس اور امریکہ کے جدید ہتھیاروں کے نظام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

چین ایسی کسی بھی کوشش میں ملوث ہونے سے صریحاً انکار کرتا ہے۔ اس نے جواباً الزام عائد کیا کہ امریکہ میں مقیم ہیکرز نے چین کی متعدد فوجی ویب سائٹس پر حملہ کیا۔
XS
SM
MD
LG