رسائی کے لنکس

چین، امریکہ کے تعلقات ’مثبت‘


چین، امریکہ کے تعلقات ’مثبت‘
چین، امریکہ کے تعلقات ’مثبت‘

چین کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ امریکہ اور اُن کے ملک کے درمیان تعلقات طویل عرصے تک تناؤ کا شکار رہنے کے بعد اب مثبت ہو گئے ہیں۔

پیر کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں یانگ جائچی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے نائب صدور رواں سال ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے بھی کریں گے۔

تاہم اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کے دوطرفہ تعلقات کے لیے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا بند ہونا ”انتہائی اہم“ ہے۔

مزید براں وزیر خارجہ یانگ نے بتایا کہ چین کے صدر ہو جن تاؤ رواں سال روس کا سرکاری دورہ کریں گے جب کہ جاپان اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔

اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی جن کے مطابق گذشتہ ہفتے بیجنگ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے مقررہ مقام پر غیرملکی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اُن کا اصرار تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG