رسائی کے لنکس

logo-print

چین اور ویتنام کا تنازعات کے جلد حل کے لیے اقدامات پر اتفاق


چین اور ویتنام کا تنازعات کے جلد حل کے لیے اقدامات پر اتفاق

چین اور ویتنام نے بحیرہ جنوبی چین کے تنازع پر بات چیت کو تیزی سے بڑھاتے ہوئے جلد ازجلد ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں اداراے ’ژیہنوا‘ کے مطابق اس عزم کا اظہار رواں ہفتے ہنوئی میں دونوں ملکوں کے حکام کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ طرفین نے تیزی سے شدت کرتے ہوئے تنازع کے پرامن حل کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ژیہنوا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اختلافات کو بین الاقوامی قوانین اور بحیرہ جنوبی چین سے متعلق 2002ء کی قرارداد کے مطابق طے کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG