رسائی کے لنکس

چین میں ہلاکت خیز حملہ، چار ہلاک


چین میں ہلاکت خیز حملہ، چار ہلاک
چین میں ہلاکت خیز حملہ، چار ہلاک

چین کے شمال مشرقی شہر یچن میں جمعہ کے روز ایک بزرگ شہریوں کے لیے ایک قائم ایک رہائشی مرکزپرکیے گئے حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔چینی حکام نے اس واقعے کی مزید تفصیلا ت نہیں دی ہیں۔

اس سال چین میں عوامی مقامات پر اس طرح کے پرُتشدد واقعات میں اضافہ ہو ا ہے جن کا زیادہ تر ہدف سکول کے بچے اور اساتذہ بنے ہیں۔

تشدد کی اس لہر میں مارچ سے اب تک خنجروں سے مسلح حملہ آور تقریباََ 20 بچوں اور ایک بالغ شخص کو ہلاک کرچکے ہیں جبکہ ان واقعات میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بعض ناقدین ان پرتشدد واقعات کا ذمہ دار بڑھتے ہوئے سماجی عدم مساوات کو قرار دیتے ہیں کیونکہ آمدنی میں بڑھتے ہوئے فرق، بدعنوانی اور ایسی شکایات کے ازالے کے لیے قانونی ذرائع کی عدم موجوگی سے لوگ مایوسی کا شکا ر ہو رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG