رسائی کے لنکس

سنکیانگ: جھڑپ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری بیان کے مطابق واقعہ اتوار کو اُس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کاشغر کے علاقے میں جا رہے تھے کہ اُن پر حملہ کر دیا گیا۔

چین کے مغربی سرحدی علاقے سنکیانگ میں پولیس پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں دو اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک سرکاری ویب سائٹ پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کو اُس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کاشغر کے علاقے میں جا رہے تھے کہ اُن پر حملہ کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق حملہ آور دھماکا خیز مواد، چاقوں اور خنجروں سے لیس تھے۔ حملے کے بعد جوابی کارروائی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق 14 حملہ آور ہلاک مارے گئے جب کہ اُن کے دو مشتبہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سنکیانگ کی آبادی کی اکثریت ایغور نسل کے مسلمانوں کی ہے۔ اس سے قبل اس علاقے میں تشدد کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور چین کی حکومت کا الزام ہے کہ ایغور نسل کے علیحدگی پسند ان کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
XS
SM
MD
LG