رسائی کے لنکس

چین: اسیر فن کار کو اپنے ٹیکس مقدمے کی سماعت میں شرکت کی اجازت نہ ملی


چین کے آرٹسٹ آئی وی وی نے کہاہے کہ پولیس نے انہیں، بیجنگ کے ٹیکس حکام کی جانب سے ان پر عائد کیے جانے والے بھاری جرمانے کے خلاف دائرکردہ اپیل کی عدالتی سماعت میں جانے سے روک دیا ہے۔

آئی وی وی نے بیجنگ میں واقع اپنے گھر کے باہر نامہ نگاروں کوبتایا کہ پولیس نے انہیں بلاکر یہ حکم دیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہونے سے باز رہیں اور انہیں اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

وی وی کی اہلیہ لیو کونگ جو آرٹ سے متعلق ایک کمپنی بیجنگ فیک کلچرل ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کی نمائندگی کرتی ہیں، عدالت میں پیش ہوں گی۔

وی وی نے کہاہے کہ ان کے قانونی مشیر لیو سیویوان کو پولیس منگل کے روز گھر سے پکڑ کر لے گئی تھی۔

54 سالہ وی وی کو گذشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور مشروط رہائی سے قبل انہیں دو ماہ تک قید تنہائی میں رکھ گیاتھا۔

اس کے بعد انہیں 24 لاکھ ڈالر پرانے ٹیکسوں اور جرمانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بارے میں ان کے حامیوں کا کہناہے کہ یہ حکومت پر بلا جھجھک تنقید کرنے والے شخص کی زبان بند کرانے کی ایک کوشش ہے۔

اس کے حامیوں نے ٹیکس اور جرمانوں کی ادائیگی کے لیے انہیں دس لاکھ ڈالر کے عطیات دیے تھے۔

وی وی ماضی میں متعدد واقعات کا ذمہ دار حکومت کو ٹہراچکے ہیں جن میں 2008ء میں سیچوان کا زلزلہ ، ایک خستہ اسکول کی عمارت گرنے سے کئی طالب علموں کی ہلاکت اور 2010ء میں شنگھائی کی ایک بلند عمارت میں آتش زدگی جیسے مہلک واقعات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG