رسائی کے لنکس

چین کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان


چین رواں سال دفاعی بجٹ میں 12.2 فیصد اضافہ کرے گا جس سے مزید ہائی ٹیک ہتھیاروں کی تیاری اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر تربیت میں مدد دی جائے گی۔

چین نے علاقائی ممالک کے خدشات کے باوجود اپنے دفاعی اخراجات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔

خطے ممالک چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ پر تحفظات و خدشات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

بدھ کو بیجنگ کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے لیے اپنے دفاعی بجٹ میں 12.2 فیصد اضافہ کرے گا جس سے مزید ہائی ٹیک ہتھیاروں کی تیاری اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر تربیت میں مدد دی جائے گی۔

اس اعلان کے فوری بعد ٹوکیو کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ جاپان ان ایشیائی ممالک میں سے ہے جو چین کی بڑھتی ہوئی فوجی قوت پر تشویش کا شکار ہیں۔

چین نے یہ اعداد و شمار ایک وسیع الجہت پالیسی منصوبے کے ساتھ سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے اعزازی اجلاس میں پیش کیے ۔

پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں وزیراعظم لی کیچانگ کا کہنا تھا کہ چین 2014ء میں ’’تقریباً 7.5 فیصد شرح نمو‘‘ پر توجہ دے رہا ہے جو گزشتہ سال کی اہداف کے مطابق ہی ہے۔

تین دہائیوں سے چین کی تیزی سے فروغ پاتی ترقی حالیہ برسوں میں سست روی کا شکار رہی ہے۔ چین امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت تصور کی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG