رسائی کے لنکس

چین کے وزیر اعظم کا دورہ ہنگری، متعدد معاہدوں پر دستخط


wen jiabao
wen jiabao

چین کے وزیراعظم نے اپنے ہنگری کے دورے کے دوران کہاہے کہ ان کا ملک یورپی یونین اور اس کی کرنسی کی حمایت کرتا ہے۔

ہفتے کے روز ایک نیوزکانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر وین جیا باؤ نے کہاکہ چین نے یورپ میں ایک طویل المدت سرمایہ کاری کررکھی ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے یورو بانڈ کی اپنی خریداریوں میں اضافہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یورو بانڈ میں چینی سرمایہ کاری کا حجم کیا ہے۔

چینی وزیراعظم اپنے پانچ روزہ یورپی دورے کے سلسلے میں جمعے کے روز ہنگری پہنچے تھے۔ وہ برطانیہ اور جرمنی بھی جائیں گے۔

چینی وزیر اعظم کا یورپی دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہاہے جب یونان کوشدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے اوریورپی یونین کے راہنما یورو زون کے مالیاتی استحکام کے بارے میں متفکر ہیں۔

اسٹنڈرڈ چارٹرڈبینک نے کہاہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ چین امریکی سیکیورٹیز کی بجائے یورپ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لےرہاہے۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے کہاہے کہ ان کے ملک اور چین کے درمیان تجارت اور ثقافتی رشتوں کے فروغ کے سلسلے میں ایک درجن معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG