رسائی کے لنکس

چین: امیر ترین چینی شخصیت کو رشوت ستانی پر 14 سال قید


چین: امیر ترین چینی شخصیت کو رشوت ستانی پر 14 سال قید
چین: امیر ترین چینی شخصیت کو رشوت ستانی پر 14 سال قید

ایک چینی شخص کو ، جسے کسی زمانے میں چین کا امیرترین تاجر قرار دیا گیاتھا، رشوت ستانی اور غیر قانونی کاروبار کرنے کا قصور وار ٹہرا دیا گیا ہے۔

منگل کے روز بیجنگ کی ایک عدالت نے ہوانگ گوانگ یو کو 14 سال قید کی سزاسنائی اور اسے آٹھ کروڑ 80 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

ہوانگ چینی کی ایک ممتاز شخصیت تھے جن کا بچپن انتہائی غربت میں گذراتھا اور انہوں نے گوم الیکٹرانکس کے نام سے چین میں گھریلو آلات کا سب سے بڑا کاروبار قائم کیا تھا۔

انہیں 2008ء میں چین کا امیر ترین شخص قرار دیا گیاتھا اور ان کی دولت کا تخمینہ چھ ارب 30 کروڑ ڈالر لگایا گیاتھا۔ انہیں اسی سال پولیس نے پانچ حکومتی عہدے داروں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیاتھا۔

XS
SM
MD
LG