رسائی کے لنکس

کرسمس ۔۔ ضرورت مندوں کی مدد کا دن


کرسمس ۔۔ ضرورت مندوں کی مدد کا دن
کرسمس ۔۔ ضرورت مندوں کی مدد کا دن

کرسمس کا تہوار امریکہ میں بہت سے لوگوں کے لیے غریبوں اور ناداروں کی مدد کا ایک موقع بھی ہوتا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اس سال کرسمس پر ضرورت مندوں کی مدد کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

شہر کے ایک مقامی فلاحی ادارے کی طرف سے ہر سال منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب میں علاقے کے غریب بچوں کو بلایا جاتا ہے۔ جنھیں سانتا کلاز سے ملایا جاتا ہے اور مختلف اداروں کے مہیا کردہ کھلونے اور تحفے بھی دیے جاتے ہیں۔

گیارہ سالہ کیتھرین مارٹینیز یہاں اکثر سکول کے بعد اپنی والدہ روسا کے ساتھ یہاں آتی ہیں۔ روسا کا کہنا ہے کہ یہ تقریب صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ان کے ماں باپ کے لیے بھی خوشی کا پیغام لے کرآتی ہے۔

اس ادارے میں کام کرنے والی نینا ریویر کا کہنا ہے کہ بچے یہاں آکر ان تمام مشکلات کو کچھ دیر کے لیے بھول جاتے ہیں جن کا سامنا انھیں روزمرہ کی زندگی میں ہوتا ہے۔

بے گھر افراد کے لیے لاس اینجلس مشن کے نام سے ایک مذہبی خیراتی ادارہ بھی قائم ہے۔جو انھیں کھانا اور رہائش فراہم کرتا ہے ۔ یہاں بے روزگار افراد روزگار کی تلاش میں بھی آتے ہیں۔ جیسن ہپیمنگز بے گھر تھے اور اس ادارے کی مدد سے اب ان کے حالات بہتر ہوچکے ہیں ۔

اس ادارے کی سربراہ ہرب سمتھ کہتی ہیں کہ بے گھر افراد کو سڑکوں پر رہتے ہوئے چھوٹی موٹی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسا کہ سردی سے بچنے کے لیے دستانے۔

اس طرح کے خیراتی ادارے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقعے پر لوگ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اور لوگوں کی مدد کے اس جذبے کو ہر سال کرسمس پر دوبارہ زندہ کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG