رسائی کے لنکس

کراچی میں کرسمس کی تیاریاں اور گہماگہمی

کراچی میں مسیحی کمیونٹی صدر اور محمود آباد اور اس سے متصل علاقوں میں آباد ہے لیکن وہ کرسمس کی خریداریوں کے لئے زیادہ تر بوہری بازار صدر کا ہی رخ کرتی ہے۔

اتوار کو ملک بھر میں کرسمس کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے کراچی کی مسیحی برادری نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شہر میں سے سب سے زیادہ مسیحی برادری صدر، محمود آباد اور اس سے متصل علاقوں میں آباد ہے لیکن کرسمس کی شاپنگ کے لئے تمام افراد بوہری بازار صدر کا ہی رخ کرتے ہیں جہاں پچھلے کئی دنوں سے خریداروں کا رش ہے جبکہ ہفتے کی شام اور اتوار کو خریداروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پورا بازار زیبائش اور آرائش کی چیزوں اور رنگی برنگی لائٹس سے سجا ہوا ہے ۔ ہفتے کی شام ویک اینڈ ہونے کے سبب بھی خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔

ایک خاتون خریدار انیتا نے وی او اے کو بتایا کہ ’’ کرسمس پوری دنیا میں ایسے موقع پر منایا جاتا ہے جب نیا سال بھی قریب ہی ہوتا ہے ، اس لئے ہم لوگ کرسمس کے ساتھ ہی نئے سال کی خریداری بھی ایک ہی ساتھ کرلیتے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بعد میں دوبارہ وقت کم ہی مل پاتا ہے۔ ‘‘

کراچی میں کرسمس کی خریداری کی تصویری جھلکیاں

کرسمس کی سجاوٹ کا روایتی سامان گاہگ کی توجہ کا مرکز<br />
<br />
&nbsp;
1/15 کرسمس کی سجاوٹ کا روایتی سامان گاہگ کی توجہ کا مرکز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
خریدار اور کرسمس ٹری ساتھ ساتھ
2/15 خریدار اور کرسمس ٹری ساتھ ساتھ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
خوبصورت کرسمس بیل اور اسٹارز گاہک کی توجہ کا مرکز
3/15 خوبصورت کرسمس بیل اور اسٹارز گاہک کی توجہ کا مرکز
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
&nbsp;کرسمس ٹری کی سجاوٹ کا ایک اور انداز &nbsp;&nbsp;
4/15  کرسمس ٹری کی سجاوٹ کا ایک اور انداز   
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
سانتا کلاز کا خوبصورت ماسک
5/15 سانتا کلاز کا خوبصورت ماسک
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
&nbsp;خریداری میں&nbsp;مصروف کچھ اور گاہک
6/15  خریداری میں مصروف کچھ اور گاہک
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
کرسمس کے موقع پر گھروں کو سجانے کیلئے استعمال ہونے والا ساز سامان
7/15 کرسمس کے موقع پر گھروں کو سجانے کیلئے استعمال ہونے والا ساز سامان
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرتا روایتی سجاوٹ کا سامان
8/15 کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرتا روایتی سجاوٹ کا سامان
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
مسیحی خواتین کرسمس کی خریداری کرتے ہوئے
9/15 مسیحی خواتین کرسمس کی خریداری کرتے ہوئے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
ایک دکاندار کرسمس ٹری کی سجاوٹ میں مصروف ہے
10/15 ایک دکاندار کرسمس ٹری کی سجاوٹ میں مصروف ہے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
دکانوں کے باہر سجا کرسمس کا روایتی سامان
11/15 دکانوں کے باہر سجا کرسمس کا روایتی سامان
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
بوہری بازار میں مسیحی برادری کرسمس کی خریداری میں مصروف
12/15 بوہری بازار میں مسیحی برادری کرسمس کی خریداری میں مصروف
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
گاہک اپنی پسند کا سامان خریدنے میں مصروف
13/15 گاہک اپنی پسند کا سامان خریدنے میں مصروف
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
دکاندار سانتاکلاز کا آرائشی نمونہ گاہک کو دکھاتے ہوئے
14/15 دکاندار سانتاکلاز کا آرائشی نمونہ گاہک کو دکھاتے ہوئے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
کراچی کے بوہری بازار میں دکاندار سجاوٹ میں مصروف
15/15 کراچی کے بوہری بازار میں دکاندار سجاوٹ میں مصروف
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کرسمس کی خریداریاں عروج پر ہیں۔
Previous slide
Next slide

ایک دکاندار جاوید نے وی او اے کو بتایا کہ کرسمس پر سب سے زیادہ جو سامان فروخت ہوتا ہے اس میں کرسمس ٹری، سانتا کلاز اور جِنگل بیلز سرفہرست ہیں جبکہ گھروں کو سجانے کے لئے مختلف قسم اور مختلف دھاتوں کا بنا سامان زیادہ خریداجاتا ہے۔ ‘‘

دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو عید ولادت مسیح یا بڑا دِن کے طور پر مناتی ہے جسے کرسمس بھی کہا جاتا ہے۔ کرسمس اور ایسٹر ان کے بڑے تہواروں میں شمار ہوتے ہیں۔

کرسمس اور بین المذاہب ہم آہنگی
’پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی پر جتنی توجہ اب دی جارہی ہے اتنی عموماً پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔ ‘پاکستان سکھ کونسل کے صدر سردار رمیشن سنگھ نے وی او اے سے گفتگو کے دوران بتایا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرسمس کی تیاریوں میں صرف مسیحی برادری پیش پیش نہیں ہوتی بلکہ سکھ برادری بھی ان کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہوتی ہے۔ کرسمس پوری دنیا میں ایک ساتھ منایا جاتا ہے اور پاکستان میں ہندو اور سکھ برادری بھی ان کا ساتھ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتی۔ ‘‘

ملک میں پہلی مرتبہ عید کی طرح کرسمس کے موقع پر اسلام آباد سے کراچی کے لئے ٹرین چلائی گئی ہے ۔ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرین چلانے کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

یہ ٹرین ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتی ہوئی 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ پاکستان کا آئین ہر شہری کو برابر کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ملک میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے اپنے دینی فریضے کے مطابق زندگی گزارنے کا قانونی حق اور تحفظ حاصل ہے۔‘‘

This item is part of
XS
SM
MD
LG