رسائی کے لنکس

نائیجریا میں بم دھماکے، 38 افراد ہلاک


'
'

سب سے بدترین حملہ، جس میں امکانی طورپر ڈائنا مائٹ استعمال ہواتھا، مرکزی شہر جاس میں ہوا۔ ہفتے کے روز پولیس نے کہا کہ اس حملے میں کم ازکم 32 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔

نائیجریا میں کرسمس کی شام یعنی 24 دسمبر کو سلسلے وار بم دھماکوں اور حملوں میں ، جس میں کئی گرجاگھر بھی نشانہ بنے، کم ازکم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

سب سے بدترین حملہ، جس میں امکانی طورپر ڈائنا مائٹ استعمال ہواتھا، مرکزی شہر جاس میں ہوا۔ ہفتے کے روز پولیس نے کہا کہ اس حملے میں کم ازکم 32 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔

دو مختلف علاقوں میں سات حملے کیے گئے۔

جاس کا شہر نائیجریا کے مغربی حصے میں واقع ہے جس کا شمار افریقہ کے سب سے گنجان آباد علاقوں میں کیا جاتا ہے ۔ اس کے شمال میں مسلمانوں اور جنوب میں عیسائیوں کی اکثریت ہے۔ اس علاقے میں مذہبی اور نسلی بنیادوں پر تصادم کے واقعات عموماً ہوتے رہتے ہیں۔

شمالی شہر میدغری کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام پرست فرقے بوکو حرام نے تین گرجاگھروں پر پٹرول بم پھینکے جن سے چھ افراد ہلاک اور ایک گرجاگھر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری بھی تھا جس کا گھر بھی تباہی ہوگیا۔

نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائےگا۔

XS
SM
MD
LG