رسائی کے لنکس

کرسٹوفر ورے ’ایف بی آئی‘ کے اگلے سربراہ ہوں گے: ٹرمپ


(فائل)
(فائل)

صدر کا یہ اعلان کومی کی جانب سے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے شہادت سے ایک دِن پہلے سامنے آیا ہے، جنھیں اُنھوں نے ایک ماہ قبل عہدے سے فارغ کر دیا تھا

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد کرسٹوفر ورے کو جیمز کومی کی جگہ، ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کریں گے، جو سابق وفاقی وکیلِ استغاثہ رہے ہیں۔

صدر کا یہ اعلان کومی کی جانب سے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے شہادت سے ایک دِن پہلے سامنے آیا ہے، جنھیں اُنھوں نے ایک ماہ قبل عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

متوقع طور پر کومی سے 2016ء کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا، جس میں ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتخابی مہم اور روس کی ممکنہ گھٹ جوڑ سے متعلق تفتیش رکوانے کی کوششں کے حوالے سے سوال شامل ہوگا۔ یہ کمیٹی روس اور ٹرمپ کے قریبی حلقے کے مابین کسی قسم کے روابط کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

ورے نے جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں 2003 ء سے 2005ء کے دوران محکمہٴ انصاف کے شعبہ برائے جرائم کی سربراہی کے فرائض انجام دیے تھے۔ اُنھوں نے کارپوریشنوں کے دھوکہ دہی کے معاملات کی چھان بین کی تھی، جب کومی معاون اٹارنی جنرل ہوا کرتے تھے۔

اُنھوں نے استغاثہ اور ’ایف بی آئی‘ ایجنٹوں کی ایک ٹاسک فورس کی نگرانی کی تھی، جو اِنرون کارپوریشن کے حساب کے اسکینڈل کی جانچ کے کام پر مامور تھے، جس کے نتیجے میں متعدد منتظمین کو قید کی سزا ہوئی تھی۔

اس وقت، ورے جرائم کے مقدمات میں وکیل صفائی اور لا فرم ’کنگ اینڈ اسپالڈنگ‘ کے پارٹنر تھے۔ حالیہ دِنوں، وہ نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی کے اٹارنی رہے ہیں، جو صدر کے حامی ہیں۔

XS
SM
MD
LG