کرونا وائرس نے گرجا گھروں میں عبادت کے روایتی طور طریقوں کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں نے گرجا گھروں کا رخ کرنا کم سے کم کر دیا ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ وائرس سے بچا جا سکے۔
کرونا وائرس کے باعث عبادت کے طریقے بھی تبدیل
5
سینیگال کے ایک گرجا گھر میں اتوار کو ہونے والی دعائیہ سروس بھی منسوخ کر دی گئی۔ لوگوں نے گھرجا گھر جانا عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
6
برازیل کے گرجا گھر میں اتوار کو ہونے والی ماس سروس ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی گئی۔ اس موقع پر گرجا گھر میں عبادت گزاروں کی تصاویر کرسیوں پر رکھی ہوئی تھیں۔
7
سیرالیون کے تمام گرجا گھروں میں مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں چرچ کے پادری کو مقامی ریڈیو اسٹیشن پر آکر خطبہ دینا پڑا۔
8
افریقی ملک گھانا کے گرجا گھر بھی ویران رہے۔ کچھ چرچز میں ایک دو عبادت گزار آئے جب کہ اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے ملک بھر میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔