رسائی کے لنکس

سی آئی اے کے سربراہ کا دورہٴ ترکی، باہمی تعلقات میں بہتری کی توقع


انقرہ
انقرہ

پومپیو کے دورے سے پہلے منگل کو امریکی اور ترک صدور کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جسے دونوں فریق نے ’’تعمیری‘‘ قرار دیا ہے

ترکی نے جمعرات کے روز امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ، مائیک پومپیو کا پُرجوش خیرمقدم کیا، جن کی ترک صدر رجب طیب اردوان؛ وزیر اعظم بن علی یلدرم اور اپنے تُرک ہم منصب، حقان فدان سے ملاقات ہوئی۔

پومپیو کے دورے سے پہلے منگل کو امریکی اور ترک صدور کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جسے دونوں فریق نے ’’تعمیری‘‘ قرار دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ حقیقت کہ تعیناتی کے بعد، پومپیو نے پہلا ملک جس کا دورہ کیا وہ ترکی ہے، جس حقیقت کو ترکی کو سراہنا ہوگا، جسے شکایت رہی ہے کہ اوباما انتظامیہ اُس کی سرزنش کرتی رہی تھی۔

سمیع ادیر ’المونیٹر‘ ویب سائٹ میں سیاسی کالم نویس ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ دورہ بہت ہی اہم ہے، جسے ترکی معمولی قرار نہیں دے سکتا۔‘‘

بقول اُن کے، ’’اِس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ چاہے کتنی بھی مشکلات حائل ہوں، دونوں فریق کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ یکساں سوچ کو اجاگر کریں، اور اس طرح، دونوں ملک اہمیت کے حامل امور کی جانب توجہ دے سکیں گے‘‘۔

امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف لڑائی میں ’سیرئن کُرد ملیشیا‘ (وائی پی جی) کے لیے جاری حمایت پر ترکی کو اختلاف ہے، وہ اس حمایت کو ترک کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جو سی آئی اے کے سربراہ کے دورے کے دوران بات چیت کے دو اہم موضوع ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG