رسائی کے لنکس

چیمپئنز ٹرافی : انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا


ICC Champions Trophy 2017- England Bangladesh

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جب کہ انگلش ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر یہ مقابلہ جیت لیا جب کہ ابھی 16 گیندیں باقی تھیں۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی مقابلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے جو روٹ نے جمعرات کو اوول کے گراؤنڈ میں کھیلنے جانے والے میچ میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جب کہ انگلش ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر یہ مقابلہ جیت لیا جب کہ ابھی 16 گیندیں باقی تھیں۔

روٹ نے اپنے کیریئر کا سب سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 133 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ کے کپتان مورگن نے 75 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

انہوں نے یہ سکور 143 رنز کی شراکت میں حاصل کیا ۔

اوپنر بلے باز ایلکس ہالیس نے 95 رنز بنائے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے مقررہ اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنا کر انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال ٹاپ سکورر رہے ۔ انہوں نے 128 رنز بنائے اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 166 رنز کا اضافہ کیا۔

مشفیق الرحمن نے 79 رنز بنائے۔ لیکن جب یہ دونوں بلے باز آؤٹ ہوئے تو کوئی جم کر کھیل نہیں سکا۔

انگلینڈ کے پلنکیٹ نے 59 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG