رسائی کے لنکس

برما اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب


برما میں آنے والے سیلاب سے اب تک کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برما میں کئی دنوں کی بارش اور اس کے نتیجے میں خوفناک سیلاب کے باعث ہزاروں افراد برما کے مشرقی سرحدوں کے قریب عارضی پناہ گاہوں میں محصور ہو گئے ہیں۔ یہ سیلاب گذشتہ دو دہائیوں میں برما میں آنے والے شدید ترین سیلاب ہیں۔

ان سیلابوں کی وجہ سے برما کے جنوبی صوبے کارن اور مون بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان صوبوں میں تقریبا 33,000 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر 79 عارضی کیمپس میں پناہ لینا پڑی۔

اقوام ِ متحدہ میں انسانی اُمور کے رابطے سے متعلق تنظیم سے وابستہ افسران کا کہنا ہے کہ کارن صوبے میں سڑکوں کے تباہ اور پُلوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام ِ متحدہ میں انسانی اُمور کے رابطے سے متعلق تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ضرورت کی اہم اشیاء خوراک، صفائی اور ادویات وغیرہ ہیں۔

برما کا پڑوسی ملک تھائی لینڈ بھی ان دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ تھائی لینڈ میں سالوین دریا کا بند مے سوٹ کے علاقے کے قریب ٹوٹ گیا۔ یہ علاقہ تھائی لینڈ کو برما سے جوڑتا ہے۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ مے سوٹ میں آنے والا سیلاب گذشتہ 20 برسوں میں شدید ترین سیلاب تھا۔ جبکہ اس سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 65 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

برما میں آنے والے سیلاب سے اب تک کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG