رسائی کے لنکس

امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے موعودہ رقوم فراہم کریں: اقوام متحدہ


امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے موعودہ رقوم فراہم کریں: اقوام متحدہ
امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے موعودہ رقوم فراہم کریں: اقوام متحدہ

دولت مند ممالک کو تبنیہ کی گئی ہے کہ معاشی بدحالی کے باوجود انہیں چاہیئے کہ وعدے کے مطابق 30 ارب ڈالر کی امداد غریب ممالک کو دیں تاکہ وہاں ماحولیاتی تبدیلیوں کی مشکلات سے نبٹا جا سکے۔

بہت سے یورپی ممالک اپنے بجٹ میں کٹوتیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے قرضوں سے نجات پانے کی تگ و دو میں ہیں۔ اس وجہ سے وہ کوپن ہیگن معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے امدادی وعدے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

اقوام ِ متحدہ کے عہدیدار، اِیوو بوئر نے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پروگراموں کے ذمہ دار ہیں، منگل کے روز کہا کہ حالات سخت ہیں، خاص کر یورپ میں۔ تاہم صنعتی ممالک کے لیے دس ارب ڈالر جمع کرنا نا ممکن نہیں ہے۔

وہ بون میں تھے جہاں تقریباً دو سو ممالک کے نمائندے آئندہ ہفتے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس سال کے اواخر میں میکسیکو میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاہدے پر گفت وشنید کی جائےگی۔

XS
SM
MD
LG