رسائی کے لنکس

وزیرخارجہ کلنٹن، صدرعباس کی غزہ کے معاملے پربات چیت


12月15日,康州紐敦桑迪.胡克小學附近掛著一面美國國旗,旁邊標語寫著:願神祝福各個家庭。

امریکی محکمہٴ خارجہ نےکہا ہے کہ وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نےجمعےکو واشنگٹن میں فلسطینی صدرمحمودعباس کےساتھ ملاقات میں غزہ پٹی کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ مسٹر عباس نےمسز کلنٹن کو فلسطینی علاقے میں لوگوں کی رسائی کو بڑھانے اور سامان کی رسد پہنچانے کے طریقے تجویز کیے۔ غزہ اسرائیل کی نافذ کی ہوئی ناکہ بندی کی زد میں ہے۔

گذشتہ ہفتےغزہ پربین الاقوامی توجہ اُس وقت مرکوز ہوئی جب علاقے کی طرف امداد لے جانے والے ایک بحری جہازوں کے قافلےپر اسرائیلی افواج نے مہلک حملہ کیا جس میں نو افراد ،جن میں ایک امریکی بھی شامل تھا، مارے گئے۔

مسٹر عباس کی وزیر خارجہ کلنٹن کی ملاقات سے پیشتر اِسی ہفتے وائٹ ہاؤس میں اُن کی امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات ہو چکی ہے۔

کلنٹن نے جمعے کو ہی اردن کے شاہ عبداللہ سےملاقات بھی کی جس میں علاقائی امورپربات چیت ہوئی۔

XS
SM
MD
LG