رسائی کے لنکس

آرمینیا آزربائیجان سرحدی تناؤ میں اضافہ، امریکی وزیر خارجہ کا اظہار تشویش


وائس آف امریکہ کے محکمہ خارجہ کے نامہ نگار اسکاٹ اسٹیرنس نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہلری کلنٹن نے ترکی پر زور دیا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرلے

ایسے میں جب امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے یورپ کے کفکاز علاقے کے دورے کا آغاز کیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ اُنھیں آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان سرحد پر تناؤ میں اضافےکے معاملے پرتشویش ہے۔

پیر کے روز آرمینا کے دارالحکومت یریوان میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اُنھوں نے کہا کہ نگورنو کاراباغ کا وہ محصور علاقہ جہاں اکثریتی آرمینیائی نسل آباد ہے طاقت کے استعمال کے ذریعے تنازع کو حل کیا جاسکتا ہے۔ حالیہ جھڑپ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد، جس میں کم از کم تین آرمینائی فوجی ہلاک ہوئے، اُنھوں نے اِنھیں فوجیوں اور شہریوں کی بے معنی ہلاکتیں قرار دیا۔

ہلری کلنٹن نےآرمینیا کے صدر سرز سارکسیاں کے ساتھ ایک عشائیے کے بعد یہ بیان دیا۔
وائس آف امریکہ کے محکمہ خارجہ کے نامہ نگار اسکاٹ اسٹیرنس نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہلری کلنٹن نے ترکی پر زور دیا کہ وہ آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرلے ۔ اُن کے الفاظ میں، اب گیند ترکی کی کورٹ میں ہے۔

ہلری کلنٹن اب جارجیا اور آزربائیجان جائیں گی جہاں متوقع طور پر دوطرفہ بات چیت امریکہ کے ساتھ معاشی، سیاسی اور سلامتی کے تعلقات پر مرکوز رہے گی۔

بدھ کو آزربائیجان آمد سے قبل ، ملک کی سپریم کورٹ نے ہارورڈ میں تعلیم یافتہ سرگرم سیاسی کارکن، بختیار حاجیویف کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ فوجی مسودے میں چالاکی سے کام لینے کے الزام میں اُن کو گذشتہ برس قید کیا گیا تھا۔ تاہم، حاجیویف اس بات پر اڑے رہے ہیں کہ اُنھیں سیاسی وجوہ کی بنا پر قید کیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹروں کا ایک گروپ اُن کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG