رسائی کے لنکس

امریکہ وسطی ایشیا میں انسانی حقوق کی بہتری چاہتا ہے:ہیلری کلنٹن


امریکہ وسطی ایشیا میں انسانی حقوق کی بہتری چاہتا ہے:ہیلری کلنٹن
امریکہ وسطی ایشیا میں انسانی حقوق کی بہتری چاہتا ہے:ہیلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آعادہ کیا ہے کہ ان کی حکومت وسطی ایشیا میں انسانی حقوق میں بہتری کے لئے کوشاں رہے گی۔

منگل کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانا میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران طالبعلوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ قزاقستان نےیورپی سیکیورٹی اور تعاون کی تنظیم یا OSCEکا اجلاس بلا کر انسانی حقوق کے لئے اپنے پابند ہونے کا اظہار کیا ہے۔ مگر انہوں نے واضح کیا کہ وسطی ایشیا کے اس ملک میں ابھی جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ہیلری کلنٹن کے علاوہ 60ممالک کے اعلیٰ سطعی وفود گیارہ سال میں پہلی مرتبہOrganization for Security and Cooperation in Europe کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں عمومی سیکیورٹی چیلنجوں کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

آستانا میں ہیلری کلنٹن قزاقستان کے صدر نور سلطان نذا بایو اور وزیر خارجہ کنات سعود بایو سے بھی ملاقاتیں کریں گی ۔

اس کے بعد دورے کے اگلے مرحلے میں امریکی وزیر خارجہ کرغستان جائیں گی جہاں ان کی ملاقات ملک کی صدر روزا اٹن بایوا سے بھی ہوگی ۔ وہاں سے وہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشکند جائیں گی جہاں وہ صدر اسلام کریموف کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

تین دسمبر کو وطن واپس آنے سے پہلے ہیلری کلنٹن بحرین میں سالانہ فورم Manama Dialogue 2010کے اجلاس میں شریک ہونگی ۔

XS
SM
MD
LG