رسائی کے لنکس

کلنٹن کا امریکہ چین تعلقات میں بہتری لانےپر زور


وہ اتوارکوبیجنگ پہنچ رہی ہیں جہاں معیشت اورجنوبی کوریا کے جنگی جہاز ڈوبنے کےمعاملے پر بات چیت متوقع ہے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نےاپنے چار روزہ دورہٴ چین کا آغاز کر دیا ہےجِس میں اُنھوں نےدونوں ملکوں کےمابین تعلقات میں بہتری لانے پر زور دیا۔

ہفتے کو شنگھائی کی عالمی نمائش میں آمد کے موقع پر لوگوں کے ہجوم نے کلنٹن کا گرمجوشی سےخیرمقدم کیا ، جہاں اُنھوں نے چینی اسکول کے بچوں کو ‘ٹیڈی ’ بھالو کا تحفہ پیش کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ اور چین سارے معاملات پر متفق نہ بھی ہوں ، لیکن دونوں ملکوں کو شنگھائی ایکسپو جیسے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سمجھ بوجھ پیدا کرنی چاہیئے۔

مذاکرات کے لیے کلنٹن اتوار کو بیجنگ پہنچ رہی ہیں جہاں معیشت اور جنوبی کوریا کے جنگی جہاز ڈوبنے کے معاملے پر بات چیت متوقع ہے۔

جمعے کو ٹوکیو میں ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں جہاز ڈوبنے کے معاملے پر کلنٹن نے شمالی کوریا کی مذمت کی اور متنبہ کیا کہ اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج سنگین نکلتے ہیں۔

شمالی کوریا نے اِس واقع پر اپنی ذمے داری کو مسترد کیا ہے، اور کسی جوابی کارروائی کی صورت میں مکمل جنگ کی بات کی۔

XS
SM
MD
LG