رسائی کے لنکس

یوکرین کی جمہوریت کی طرف پیش رفت قابلِ تعریف ہے: کلنٹن


امریکی وزیرِخارجہ ہلری کلنٹن نے یوکرین کی جمہوریت کی طرف پیش رفت اورنیٹوکی بین الاقوامی امن کی کوششوں میں یوکرین کی شرکت کو سراہا ہے۔

وزیر ِخارجہ نےکیئف کے دورےمیں جمعے کو یوکرین کے صدر وِکٹر یانکووچ سے ملاقات کی۔ اُنھوں نےبعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرین کےساتھ امریکہ کی اسٹریٹجک ساجھےداری یوکرین کی روس کے ساتھ دوستی میں مانع نہیں۔

اُنھوں نے یوکرین کے رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ اطلاعات کی آزادی اورحکومت میں شفافیت کو وسیع کرنے کے لیے کوشاں رہیں۔

صدر یانکووچ نےغیر وابستہ پالیسی پرعمل پیرا ہونے والےیوکرین اور امدادی پیکج کے لیےیوکرین کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ روسی قدرتی گیس کی یورپ کے دیگر ملورں کو متواتر ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین نے اپنےعلاقے میں نئی پائپ لائن بچھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ہلری کلنٹن نے حزبِ اختلاف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم یولیا تموشنکو سے بھی ملاقات کی۔ ہفتےکے روزکلنٹن پولینڈ جائیں گی، جو مشرقی یورپ اور کاکیشیا کے اُن کے پانچ روزہ دورے کا اگلا اسٹاپ ہوگا۔

جمعے کو یوکرین کے دارلحکومت کیئف میں آمد پر ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ، نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین پر زور نہیں دے گا، اور یہ کہ اقتدارِ اعلیٰ رکھنے والی قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنےلیے اتحادی تلاش کرے۔

اُنھوں نے یوکرین کے وزیر ِ خارجہ کوستن تین کو بتایا کہ امریکہ میں مبینہ روسی جاسوسی کی حالیہ رپورٹ کے باوجود، امریکہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

پولینڈ کے دورے میں، کلنٹن ملک کے وزیرِ خارجہ، راڈسلو سکورسکی سےکراکو شہر میں ملاقات کریں گی۔

اپنا دورہ جاری رکھتے ہوئے وہ اگلے ہفتے آزربائیجان، آرمینیا اورجارجیا جائیں گی۔

وہ، نگورنو کاراباخ پر حتمی امن سمجھوتہ کرنے سے متعلق آزربائیجان اور آرمینیا پر زور دینےکا ارادہ رکھتی ہیں۔ نگورنو کاراباخ کا تنازعہ، آزربائیجان میں آرمینائی نسل سےتعلق رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG