رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن انڈونیشیا اور چین کے دورے پر


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن

ہلری کلنٹن کے اس دورے میں شامل ایک عہدے دار کا کہناہے کہ مزکلنٹن نے کہاہے کہ وہ سمندری حدود پر چین کے دعوؤں کے تنازع کے حل کے لیے جنوبی ایشیائی اقوام کی 10 رکنی تنظیم میں یکجہتی دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن پیر سے اپنے ایشیا کے دورے کا آغاز انڈونیشیا سے کررہی ہیں جہاں وہ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق علاقائی حدود کے تنازع کے حل کے سلسلے میں ایک علاقائی منصوبے پر اپنی حمایت کا اظہارکریں گی۔

وزیر خارجہ کے اس دورے میں شامل ایک عہدے دار کا کہناہے کہ مزکلنٹن نے کہاہے کہ وہ سمندری حدود پر چین کے دعوؤں کے تنازع کے حل کے لیے جنوبی ایشیائی اقوام کی 10 رکنی تنظیم میں یکجہتی دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

وسائل سے مالامال ان جزائز پرملکیت کے تنازع کے حل کے لیے امریکی محکمہ خارجہ تمام فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے لیکن اس کا کہناہے کہ اس تنازع میں وہ کسی فریق کے ساتھ نہیں ہے۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر خارجہ کلنٹن معاشی اور ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل پر انڈونیشیا میں وہاں کے وزیر خارجہ سمیت دیگر راہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

ایک امریکی عہدے دار کا کہناہے کہ مزکلنٹن یہ جاننے کی بھی کوشش کریں گی کہ انڈونیشیا حال ہی میں اپنی مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کررہاہے۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اتوار کو ایک بیان میں جاری کیا ہے جس میں مزکلنٹن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے انڈونیشیا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ تنظیم کا کہناہے کہ انڈونیشیا کے حکام اسلامی عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے ہجوم کی شکل میں تشدد کوروکنے میں نام رہے ہیں۔

انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔

انڈونیشیا کے دورے کے بعد منگل کو ہلری کلنٹن دو روزہ دورے پر منگل کو چین روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ اعلیٰ چینی قیادت سے مذاکرات کریں گی۔
XS
SM
MD
LG