رسائی کے لنکس

فضائی اڈے کی منتقلی: امریکہ، جاپان سمجھوتا طے


امریکہ اور جاپان نے جزیرہٴ اوکیناوا میں ایک فضائی اڈے کودوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سمجھوتا طے کر لیا ہے۔

جاپانی میڈیا نے ہفتے کو بغیر نام لیے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فُتینا نامی امریکی فوجی اڈا، گِنووان سے ناگو شہر منتقل کیا جائے گا، جو کہ جزیرے کے شمالی رقبے میں واقع ہے۔

دونوں ممالک نے اِس بات پر بھی غور کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا کہ اِس اڈے کی کچھ کارروائیاں اوکیناوا کے علاوہ کسی دوسری تنصیبات کی طرف منتقل کی جائیں گی۔

حکومتِ جاپان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ اضافی تفاصیل پر پہنچنے کے لیے طرفین کو کچھ ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔

سمجھوتے کے بارے میں یہ خبر جاپانی وزیرِ اعظم یوکئی ہاتویاما کے اوکیناوا کے دورے سے ایک روز قبل سامنے آئی ، جہاں وہ اوکیناوا کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ متعدد رہنماؤں کا کہنا ہےیہ مقامی رہنما چاہتے ہیں کہ امریکہ جزیرے سے اپنا اڈا ہٹا لے۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے اپنے موجودہ ایشیائی دورے میں جمعے کو ٹوکیو کا دورہ کیا۔ اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے امریکہ اور جاپان کے مابین 50سالہ اتحاد کی تعریف کی، اور اِسے مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے لازم قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG