رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطی کے دورے پر


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن ہفتے کے روز سے قطر اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں۔ اس دورے میں وہ ایران اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں پر امریکی اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کریں گی۔

توقع ہے کہ ہلری کلنٹن اتوار کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گی، جہاں وہ قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔

کلنٹن دوحہ میں امریکی اسلامی عالمی فورم سے بھی خطاب کریں گی۔ یہ خطاب مسلمان ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اوباما انتظامیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG