رسائی کے لنکس

ہیلری کلنٹن خلیجی ممالک کے دورے پرعرب امارات پہنچ گئیں

ہیلری کلنٹن خلیجی ممالک کے دورے پرعرب امارات پہنچ گئیں
ہیلری کلنٹن خلیجی ممالک کے دورے پرعرب امارات پہنچ گئیں

وزیر خارجہ کے خلیجی ممالک کے دورے کا مقصد عراق کی نئی حکومت کے لئے تعاون اور ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے لئے ان ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں سےاعلیٰ سطعی بات چیت کے لئے اتوار کو عرب امارت پہنچی ہیں جہاں سے وہ آئیندہ چند روز میں عمان اور قظر کے رہنماؤں سے ملاقات کے لئے ان ممالک کا دورہ بھی کریں گی۔

وزیر خارجہ کے خلیجی ممالک کے دورے کا مقصد عراق کی نئی حکومت کے لئے تعاون اور ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے لئے ان ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن اپنے دورے کے دوران ان ممالک کے رہنماؤں کو آئیندہ ہفتے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملےپر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے امریکی توقعات سے آگاہ کریں گی۔ وہ ان طریقوں پر بات چیت کریں گی جن سےیہ ممالک ایران کے خلاف پابندیوں پر زیادہ موثر طور پر کاربند رہ سکیں۔

عراق کے بارے میں ، حکام کا کہنا ہے کہ وہ زور دیں گی کہ زیادہ ممالک بغدادمیں اپنے سفارت خانے کھولیں۔

آئیندہ جمعرات کو ہیلری کلنٹن قطر میں غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ایک فورم میں شرکت کریں گی جس کا مقصد عرب ممالک اور آٹھ ترقی یافتہ ممالک کے سرکاری عہدیداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔

XS
SM
MD
LG