رسائی کے لنکس

صومالیہ کے بارے میں، میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں: ہلری کلنٹن


صومالیہ کے بارے میں، میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں: ہلری کلنٹن
صومالیہ کے بارے میں، میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں: ہلری کلنٹن

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ سارا وقت صومالیہ کے بارے میں فکرمند رہتی ہیں، جس پر زیادہ تر مسلح اسلامی باغیوں کا کنٹرول ہے۔


ہلری کلنٹن نے منگل کو واشنگٹن میں افریقی عہدے داروں کی ایک میٹنگ کو بتایا کہ صومالیہ میں انتہا پسندی کے خطرے کو کم کرنا، امن کے عمل کو توسیع دینا اور انتاک پسندوں کو روکنا اُن کے دشوار ترین فرائض میں سے ایک ہے۔


اُنھوں نے کہا کہ امریکی محکمہٴ خارجہ، امریکہ میں رہنے والی صومالی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کر تا رہتا ہے کہ وہ، اُن کے بقول، اپنے وطن کے ساتھ مثبت روابط پیدا کرنے کے کام میں مدد دیں۔


الشھاب نامی مذہبی باغی جنوبی اور وسطی صومالیہ کے بیشتر حصوں کو کنٹرول کرتے ہیں جب کہ صومالی افواج اور افریقی یونین کے امن کار ملک کو سخت اسلامی ریاست بننے سے روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG