رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن چارایشیائی ممالک کا دورہ کریں گی


امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان، رچرڈ ہالبروک کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اگلے ہفتے سے جنوبی ایشیا کا دورہ کریں گی۔

ہالبروک نے بدھ کے روز بتایا کہ ہلری کلنٹن 20جولائی کو کابل میں افغانستان کے لیے امداد دینے والے ملکوں کی کانفرنس میں شرکت سے قبل اسلام آباد میں امریکہ پاکستان اسٹریٹجک مذاکرات کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

افغانستان سے، وزیر خارجہ کلنٹن جنوبی کوریا اور ویتنام کے سفر پر روانہ ہوں گی۔

جنوبی کوریا کے دورے میں، وزیرِ خارجہ امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقوں پر بات چیت کرکے تجویز کی منظوری دیں گی۔ چین کے احتجاج کے باوجود، اُن میں سے کچھ مشقیں بحرِ زرد میں ہوں گی۔

واشنگٹن واپسی سے پہلے ہلری کلنٹن ویتنام جائیں گی، جہاں وہ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

XS
SM
MD
LG