رسائی کے لنکس

ترکی میں صحافیوں کی گرفتاری پر ہلری کلنٹن کی تنقید


ترکی میں صحافیوں کی گرفتاری پر ہلری کلنٹن کی تنقید
ترکی میں صحافیوں کی گرفتاری پر ہلری کلنٹن کی تنقید

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے ترکی کے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کے بعد کہ وہاں تقریباً 60 صحافیوں کو جیل بھیج دیا گیاہے، اس ملک میں میڈیا کی آزادی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ استنبول میں صحافیوں کی پکڑدھکڑ کی ضرورت نہیں تھی اور ایسا کرنا ترکی کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کا رکن بننے کا امیدوار ہے اور رکنیت کے تقاضے پورے کرنے کے اقدامات کررہاہے۔ مگر اس کی یہ کارروائی رکنیت کے تقاضوں کے برعکس ہے۔

وزیر خارجہ کلنٹن نےترکی کی سیاسی اور معاشی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی جمہوری روایات علاقے کے دوسرے ملکوں کے لیے ایک نمونہ بن سکتی ہیں۔

یورپی یونین کے عہدے داروں نے ترکی کی یونین میں شمولیت کے سلسلے میں 2005ء میں انقرہ سے گفت وشنید کا عمل شروع کیاتھا۔مگر یہ عمل فرانس اور جرمنی کی جانب سے مسلم اکثریتی ملک کے بارے میں اٹھائے جانے والے اعتراضات کے بعد سست پڑگیا۔

یورپی یونین نے تنظم میں ترکی شمولیت کے طویل عمل کے دوران آٹھ شعبوں میں بات چیت معطل کردی تھی۔

XS
SM
MD
LG