رسائی کے لنکس

عراق: جبل سنجار، داعش ٹھکانوں پر مزید فضائی حملے


سنجار
سنجار

مشترکہ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ اِن میں سے تین فضائی کارروائیوں کا ہدف دولت اسلامی کے جنگجوؤں کے متعدد دستے تھے، جن کے نتیجے میں شدت پسندوں کی گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں

امریکی قیادت والے اتحاد نے پیر کے روز عراق کے ’جبل سنجار‘ کے قریب فضائی حملے کیے، جس سے ایک ہی روز قبل کُرد پیش مرگہ کے جنگجوؤں نے علاقے کو داعش کے تسلط سے واگزار کرایا۔

مشترکہ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ اِن میں سے تین فضائی کارروائیوں کا ہدف دولت اسلامی کے جنگجوؤں کے متعدد دستے تھے، جن کے نتیجے میں شدت پسندوں کی گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔


کُرد اہل کاروں نے اتوار کے روز بتایا کہ پیشمرگہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے پہاڑی علاقے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کا کنٹرول سبنھال لیا ہے، لیکن، سنجار کے قصبے میں اُنھیں مزاحمت کرنے والے باقی ماندہ عناصر کا سامنا ہے۔

عراق کے قرب و جوار میں، پیر کے دِن الاسد، تار افعار، رمادی، موصل اور فلوجہ کے مزید سات اہداف پر حملے کیے گئے۔

شام میں، تازہ ترین فضائی کارروائی کوبانی کے سرحدی شہر پر ہوئی، جہاں اتحاد کی طرف سے کیے گئے چھ حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔

حلب میں دولت اسلامیہ کے تین مزید اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے علاوہ الحساکہ میں دو اور رقعہ میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG