رسائی کے لنکس

سیف علی خان اور دپیکا پڈکون نئی فلم ”کاک ٹیل “ میں پھر ایک ساتھ


سیف علی خان اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم ”کاک ٹیل“ کے چرچے ابھی سے زبان زد عام ہونے لگے ہیں۔ڈائریکٹرامتیاز علی کی فلم ”کاک ٹیل“ میں سیف علی خان اور دپیکا ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ کام کرتے نظرآئیں گے۔

سیف اور دپیکا کی یہ تیسری فلم ہے جس میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اس سے قبل وہ فلم ”لو آج کل “ اور ”آرکشن“ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ چونکہ ”لو آج کل“ کے ڈائریکٹر بھی امیتاز علی ہی تھے اس لئے سب سے پہلے یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا ”کاک ٹیل“ بھی ”لو آج کل “ جیسی ہی ہوگی؟

اس سوال کے جواب میں دپیکا پدکون کہتی ہیں ” جی نہیں۔۔!! فلم کی کاسٹ یعنی میرے ، سیف اور ڈائریکٹر امتیاز علی کے علاوہ کچھ بھی یکساں نہیں۔ فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس لئے ہوئے ہے ۔ یہ لو ٹرائی اینگل ہے۔ یعنی دوہیروئنز اور ایک ہیرو۔ جیسے ہی لوگ انہیں اور سیف علی کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں انہیں ”‘لو آج کل“ کی یاد آجاتی ہے لیکن” کاک ٹیل “ ، ”لو آج کل “ سے بالکل مختلف ہے۔ اس میں دوستی، مستی ،دھوکااور یقین سب کچھ ہے۔ اسی لئے میں کہتی ہوں کہ یہ” لو آج کل“ سے بالکل ہٹ کر ہے۔

فلم سیف علی خان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ انہیں دونوں ہیروئنز میں سے کسی بھی ایک کردار کوچننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے وہ کردار چنا جو ان کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے، اب اس چیلنج کو میں کس حد تک نباہ پاتی ہوں، اس کے لئے آپ کو ” کاک ٹیل “ دیکھنی پڑے گی۔

XS
SM
MD
LG