رسائی کے لنکس

مشروب کی مانگ میں اضافہ افریقہ کے غریب کاشتکاروں کے لیے رحمت


مشروب کی مانگ میں اضافہ افریقہ کے غریب کاشتکاروں کے لیے رحمت
مشروب کی مانگ میں اضافہ افریقہ کے غریب کاشتکاروں کے لیے رحمت

مشروب تیار کرنے والی امریکی کمپنی کوکا کولا نے اعلان کیا ہے کہ وہ گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کینیا اور یوگنڈا میں ایک پروگرام شروع کر رہی ہے جس سے آموں اور دوسرے پھلوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔ چار سال پر محیط اس پروگرام کے تحت افریقہ میں پیدا ہونے والے پھلوں کو کمپنی اپنے مشروب کی تیاری میں استعمال کرے گی۔خود کوکا کولا کا بھی کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پھلوں کے مشروب کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث اسے پانی پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے ایک طرف تو فصلوں کا معیار بہتر ہو گا اور دوسری طرف غربت اور بھوک جیسے مسائل کے حل میں مدد حاصل ہو گی۔یہ منصوبہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک اشتراک عمل سے تقریباََ ایک کروڑ ڈالر لاگت سے شروع کیا جارہا ہے جس کا ہدف 2014ء تک تقریباً 50ہزارکاشتکاروں کی آمدن کو دگنا کرنا ہے۔

پروگرام کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن 75لاکھ ڈالر جب کہ باقی کی گرانٹ کوکا کولا اور اس کی پارٹنر کمپنی سیبکو فراہم کرے گی۔

دنیا بھر میں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے لیے کام کرنے والی گیٹس فاؤنڈیشن کی یہ کوشش خاص طور پر کاشتکاروں کی امداد کے پروگرام کا حصہ ہے۔

اب تک فاؤنڈیشن نے دنیا بھر میں کاشتکاروں کی مدد کے لیے ایک ارب 40کروڑ کی رقم فراہم کی ہے جس کا زیادہ تر حصہ ایشیا اور سب سہارن افریقہ کو حاصل ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG