رسائی کے لنکس

کولوراڈو شوٹنگ، ملزم کی پہلی عدالتی پیشی


بلیٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے، 57 برس کا رابرٹ لیوس ڈیر وڈیو کیمرا کے ذریعے پیش ہوا، جن کے ساتھ عدالت کے نامزد کردہ وکیل بھی موجود تھے۔ واضح کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ڈیر قتل عمد کے علاوہ دیگر الزامات کا سامنا کرے گا، جب کہ ڈیر نے اشارہ دیا کہ وہ سمجھ رہا ہے کہ کیا کہا جا رہا

مسلح شخص جس پر کولوراڈو کی مغربی امریکی ریاست میں واقع خاندانی منصوبہ بندی کے ایک مرکز پر حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، پیر کے روز پہلی عدالتی کارروائی میں پیش ہوئے۔

بلیٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے، 57 برس کا رابرٹ لیوس ڈیر وڈیو کیمرا کے ذریعے پیش ہوا، جن کے ساتھ عدالت کے نامزد کردہ وکیل بھی موجود تھے۔

واضح کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ڈیر قتل عمد کے علاوہ دیگر الزامات کا سامنا کرے گا، جب کہ ڈیر نے اشارہ دیا کہ وہ سمجھ رہا ہے کہ کیا کہا جا رہا۔
حراست میں لیے جانے کے بعد، ملزم بغیر ضمانت کے پولیس کی تحویل میں ہے۔

حملے کا یہ واقع گذشتہ جمعے کو ہوا جس کے بعد گھنٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔ کولوراڈو اسپرنگرس کے مقام پر ہونے والے اس پولیس مقابلے میں ایک اہل کار اور دیگر دو افراد ہلاک؛ جب کہ نو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے حملے کا اصل محرک بیان نہیں کیا۔

ڈیر کے بارے میں اُن کے جاننے والوں نے بتایا ہے کہ وہ چھڑا چھانڈ ہے، اور ماضی میں بھی اُن کی کولوراڈو اور اس سے پہلے نارتھ کیرولینا میں قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG