رسائی کے لنکس

کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کو اننگز اور 53 رنز سے شکست


جڈیجا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، دوسری اننگز میں 152 رنز دے کر پانچ اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں

کولمبو ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتی حاصل کرلی۔

جڈیجا نے 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں ہم کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے 209 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ کرونا رتنے 92 اور پشپا کمارا نے 2رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔

پشپا کمارا زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 16رنز بنا کر ایشوین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

مجموعی اسکور میں صرف تین رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ چندیمل دو رنز بناکر جدیجا کی گیند پر رہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کرونا رتنے اور میتھیوز نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے اسکور 310 تک پہنچایا۔ اس دوران نے اپنی سنچری مکمل کی،

کرونا رتنے کو بھی 141رنز پر جدیجا نے پویلین کی راہ دکھائی۔ میتھیوز بھی جدیجا کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے، وہ 36رنز بناسکے۔

کرونا رتنے اور میتھیوز کے آؤٹ ہونے بعد میزبان ٹیم کا کوئی بیٹسمین لمبی اننگز نہ کھیل سکا اور 386رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

بھارت نے اننگز اور 53 رنز سے نا صرف ٹیسٹ اپنے نام کر لیا، بلکہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

جڈیجا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 152 رنز دے کر پانچ اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر7 وکٹیں حاصل کیں۔

جڈیجا کم ترین ٹیسٹ میچوں میں 150 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل جانسن نے 34 ٹیسٹ کھیل کر کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنائے تھے جو سری لنکا کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچوں میں کسی بھی ٹیم کا تیسرا بڑا اسکور ہے۔

اس سے پہلے بھارت ہی نے 2010 میں اسی گراؤنڈ پر 707 رنز بنائے تھے جبکہ بنگلادیشی ٹیم نے 2012-13 میں گال ٹیسٹ میں 638 رنز اسکور کیے تھے۔

آخری اسکور یہ رہا۔ بھارت پہلی اننگز 622 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر، سری لنکا 183 اور 386 رنز۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پالے کیلے میں 12 اگست سے کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG