رسائی کے لنکس

نیویارک: قبضے میں لی گئی ہاتھی دانت کی اشیا تلف


افریقن پروگرام سے وابستہ محکمے کی ایک عہدیدار میشیل گاڈ کہتی ہیں کہ ہاتھیوں کا غیر قانونی شکار غیر معمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

امریکہ میں حکام نے ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آگاہی کے لیے قبضے میں لی گئی تقریباً 907 کلو گرام ہاتھ دانت کی اشیا کو تلف کیا ہے۔

نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز اسکوائر پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں وزیر داخلہ سیلی جیول نے کہا کہ نیویارک شہر بھی "ہاتھی دانت کی اس خونی مارکیٹ کو تباہ" کر دے گا۔

جنگلی حیات کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہاتھی دانت کی تجارت سے افریقی ہاتھیوں کی نسل کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ ماہی اور جنگلی حیات کے عہدیدار ایڈرورڈ گریس کا کہنا تھا کہ "ہم یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ ہاتھی دانت کی قدر و قیمت ان اشیاء اور زیورات میں نہیں۔"

سینکڑوں کی تعداد میں ہاتھی دانت سے بنی اشیا کو خودکار پٹے پر ڈال کر ریزہ ریزہ کر دیا گیا اور اس ملبے کو بعد ازاں یہاں سے منتقل کر دیا گیا۔

افریقن پروگرام سے وابستہ محکمے کی ایک عہدیدار میشیل گاڈ کہتی ہیں کہ ہاتھیوں کا غیر قانونی شکار غیر معمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1900ء میں ان ہاتھیوں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ تھی جو اب صرف پانچ لاکھ کے قریب ہے۔ "ان باقی ماندہ میں سے تین سالوں کے دوران ایک لاکھ ہاتھیوں کا ختم ہو جانا ایک تشویشناک امر ہے۔"

XS
SM
MD
LG