رسائی کے لنکس

کانگو: دھماکوں میں 200 افراد ہلاک


وڈیو تصویر
وڈیو تصویر

حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے دارالحکومت برازاویل میں اسلحے کےایک ڈپو میں متعدد دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں تقریباً 200افراد ہلاک اور اندازاً 200زخمی ہوئے

ریپبلک آف کانگو میں سرکاری اور اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دارالحکومت برازاویل میں اسلحے کے ایک ڈپو میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں تقریباً 200افراد ہلاک اور اندازاً 200زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اسلحے کی تنصیب میں، جو کہ کانگو نہر کے کنارے واقع ہے،اتوار کی صبح آتش زنی کی واردات کے باعث شدید دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے نتیجے میں تنصیب کی چھتیں اُڑگئیں اور دھنویں کے سیاہ بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سڑکیں ویران ہوگئیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والا عملہ جائے حادثہ پہنچا جب کہ اسپتالیں منتقل کیے جانے والے ہلاک شدگان وزخمیوں سے کھچا کھچ بھر گئی ہیں، اور لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دے رہے ہیں۔

فوری طور پرآگ لگنے کا سبب واضح نہیں ہو پایا۔ تاہم، عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ کسی نے قصداً یہ آگ لگائی ہے۔

برازاویل میں چین کے قونصل خانے کے ایک اہل کار نے چین کی شِنھوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار چینی کارکن بھی شامل ہیں، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دئان جنزاؤ کے حوالے سےدی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانہ ہلاک و زخمی ہونے والوں سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG