رسائی کے لنکس

کانگو میں نگرانی کے لیے ڈرون کے استعمال کی اجازت

کانگو کی فوج
کانگو کی فوج

روانڈا کی سرحدیں مشرقی کانگو سے ملتی ہیں اور اس نے ڈرون سے نگرانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے اقوام متحدہ کا مشن ’’لڑاکا‘‘ فورس بن جائے گا۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے سکیورٹی کونسل سے کانگو کے مشرقی علاقوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کے استعمال سے متعلق مدد طلب کی ہے۔

عالمی تنظیم کی امن فوج کے سربراہ ہریو لیڈسوس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منگل کو ہونے والے بند کمرے کے اجلاس میں اپیل کی کہ وہ ملک میں سترہ ہزار فوجیوں کی مدد کے لیے ڈرون کے استعمال کی اجازت دے۔

کانگو میں باغیوں نے گزشتہ سال امن فوج اور کانگو آرمی سے لڑائی کے بعد کچھ وقت کے لیے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

روانڈا کی سرحدیں مشرقی کانگو سے ملتی ہیں اور اس نے ڈرون سے نگرانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے اقوام متحدہ کا مشن ’’لڑاکا‘‘ فورس بن جائے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران بشمول امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ڈرون سے نگرانی کے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG