رسائی کے لنکس

امریکی کانگریس نے دوسری جنگِ عظیم کی دو خواتین پائلیٹوں کو اعزاز سے نوازا


امریکی کانگریس نے65برس سےبھی زیادہ عرصہ قبل، دوسری جنگِ عظیم کےدوران امریکی فوجی طیارے اُڑانے والی سب سے پہلی خواتین کے ایک گروپ کو اعلیٰ ترین سولین اعزاز سے نوازا ہے۔

وومین ایئرفورس سروس پائلیٹس (واسپس) کا یہ گروپ 200خواتین پر مشتمل ہے۔ گروپ نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ایوانِ کانگریس میں کانگریس کے طلائی تمغے عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی نے خواتین کی ‘جراٴت مندانہ حب الوطنی’ کو سراہا۔

واسپس پروگرام کو 1940ء کے اوائل میں اُس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکہ کو جنگ لڑنے کے لیے لڑاکا طیاروں کے لیے مرد پائلیٹوں کی کمی کا سامناتھا۔

ایئر فورس نےسولین پائلیٹوں کی حیثیت سےتقریباً1000رضاکار خواتین کو بھرتی کیاتھا۔ اُن کا بنیادی مشن اندرونِ ملک غیر حربی کارروائیوں میں طیارے اُڑانا تھا۔

باوجود اِس بات کے کہ اُنھوں نے جنگ میں حصہ لیا، برسہا برس تک اِن خواتین کی پذیرائی نہیں ہوئی۔

سینیٹر باربرا مکولسکی نے کہا کہ کانگریشنل گولڈ میڈل ‘اُس بے انصافی کا مداوا’ ہے۔

اندازہ ہے کہ واسپس کی تقریباً 300ارکان اب بھی زندہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG