رسائی کے لنکس

برازیل: صدر روسیف کے 'مواخذے' کی سفارش


صدر ڈلما روسیف (فائل فوٹو)
صدر ڈلما روسیف (فائل فوٹو)

توقع کی جارہی ہے کہ ایوان زیریں میں اس قرارداد پر ایک ہفتے کے اندر رائے شماری ہو گی اور مبصرین کاماننا ہے کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

برازیل کی کانگرس کی ایک کمیٹی نے ملک کی صدر ڈلما روسیف کے مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کی بنا پر ان کے مواخذے کی سفارش کی ہے۔

اس کمیٹی نے مواخذے کی یہ تحریک 27 ووٹوں کے مقابلے میں 38 ووٹوں سے منظور کی ہے اور اب یہ قرار داد ایوان زیریں کو بھیجی جائے گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایوان زیریں میں اس قرار داد پر ایک ہفتے کے اندر رائے شماری ہو گی اور مبصرین کاماننا ہے کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

روسیف پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014 میں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے برازیل کی خراب معیشت کے بار ے میں تفصیلات کو چھپایا تھا۔

ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ان کے نائب صدر مائیکل ٹیمر کی طرف سے انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوششوں کا حصہ ہیں جو ان کا مواخذہ کرنے والے کیمپ میں شامل ہیں۔ تاہم ٹیمر پر بھی بدعنوانی کے وہی الزامات ہیں جن کا سامنا روسیف کو ہے۔

ٹیمر نے پیر کو کہا کہ ان کی اس تقریر کا مسودہ ذرائع ابلاغ کو غلطی سے جاری ہو گیا جو وہ اس صورت میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اگر وہ صدر بن جاتے ہیں۔ اس تقریر سے یہ تاثر ملتا ہے جیسا کہ وہ پہلے ہی صدر بن چکے ہیں۔

تاہم ٹیمر کا کہنا ہے کہ تقریر میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس کے بارے میں وہ پہلے ہی کھلے بندوں بات نا کر چکے ہوں۔

XS
SM
MD
LG