رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:44 23.3.2020

پاکستان بھر میں فوج کی تعیناتی کے نوٹی فکیشنز جاری

وزارتِ داخلہ کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)
وزارتِ داخلہ کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کے الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کر دیے ہیں جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی فوج تعینات ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہے۔

17:22 23.3.2020

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کرونا وائرس میں مبتلا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرِ تعلیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک بیان میں کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق انہیں فی الحال کوئی ایسی ظاہری علامات نہیں جس سے اس بیماری کا معلوم ہو۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کھانسی، نزلہ، بخار بالکل نہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر تمام سرگرمیاں ترک کر دیں اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وبا سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہی ہے جہاں اب تک اس کے مریضوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرچکی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد صوبائی کابینہ کے دیگر ارکان میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

17:19 23.3.2020

خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے 31 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)
خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے 31 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ اتوار تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرِ صدارت پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ تین روز سے جاری جزوی لاک ڈاؤن کے بہتر نتائج کو دیکھتے ہوئے اس میں 29 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جزوی لاک ڈاؤن کے دوران صوبے کے تمام تجارتی مراکز، ہوٹل اور ریستوران بند رہیں گے جب کہ صوبے بھر میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہو گی۔

حکام کے مطابق صوبے بھر میں کھانے پینے کی اشیاء، میڈیکل اسٹورز، ایمبولینسز اور سامان سے لدھی ہوئی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

17:03 23.3.2020

کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن

کراچی میں لاک ڈاؤن، سڑکیں ویران

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو واپس گھر بھیجا جا رہا ہے۔
1/9 پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو واپس گھر بھیجا جا رہا ہے۔
مزید Show less
شہر کے پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہیں لیکن خریدار غائب ہیں۔
2/9 شہر کے پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہیں لیکن خریدار غائب ہیں۔
مزید Show less
پولیس نے بعض شاہراہوں پر رکاوٹیں بھی لگائی ہیں۔ شہریوں سے ان کے گھر سے نکلنے کی معلومات لینے کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
3/9 پولیس نے بعض شاہراہوں پر رکاوٹیں بھی لگائی ہیں۔ شہریوں سے ان کے گھر سے نکلنے کی معلومات لینے کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مزید Show less
کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے باعث سندھ کے دو بڑے ہوائی اڈے کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکھر ایئر پورٹ بھی مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
4/9 کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے باعث سندھ کے دو بڑے ہوائی اڈے کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکھر ایئر پورٹ بھی مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
مزید Show less
<p>کراچی میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے محمد علی جناح کے مزار پر ہونے والی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔</p>
5/9

کراچی میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے محمد علی جناح کے مزار پر ہونے والی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید Show less
جن شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا تھا وہاں ویرانی ہے۔
6/9 جن شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا تھا وہاں ویرانی ہے۔
مزید Show less
دن رات جاگتے رہنے والا شہر اور اس کے کاروباری مراکز میں مکمل طور پر سناٹا ہے۔
7/9 دن رات جاگتے رہنے والا شہر اور اس کے کاروباری مراکز میں مکمل طور پر سناٹا ہے۔
مزید Show less
کراچی شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی انتہائی کم گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔
8/9 کراچی شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی انتہائی کم گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔
مزید Show less
شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے اور مجبوری میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والوں کو کئی کئی میل پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔
9/9 شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے اور مجبوری میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والوں کو کئی کئی میل پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG