کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز
- By محمد ثاقب
نمازِ جمعہ کے اجتماعات ہوں گے: علما کا اتفاق
پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق مساجد میں باجماعت نماز اور جمعے کے اجتماعات سے متعلق بعض علمائے کرام نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ باجماعت نماز اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے تاہم ان کا دورانیہ مختصر کر دیا جائے گا۔
کراچی میں علمائے کرام کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی، پنج وقتہ اذان، اقامت اور باجماعت نماز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسی طرح جمعے کے روز بھی عمومی اردو تقریر کے بجائے صرف آئمہ کرام پانچ منٹ کے لیے کرونا وائرس سے متعلق دینی اور طبی رہنمائی فراہم کرنے کے بعد مختصر خطبہ، نماز اور دعا پر اکتفاء کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وہ افراد جنہیں ڈاکٹرز نہیں منع کیا ہو وہ جمعہ کے اجتما میں شرکت نہ کریں اور گھر پر نماز ظہر ادا کریں۔ جب کہ نابالغ بچوں کو بھی مساجد نہ آنے کی تلقین کی گئی ہے۔
اس اعلامیے میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے مفتی رفیع عثمانی، ناظم وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری، جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، جامعتہ الرشید کے مفتی عبدالرحیم، مفتی امداد اللہ، جامعہ بنوریہ کے علمائے کرام، اشرف المدارس، جماعہ فاروقیہ، صدر تنظیم المدارس مفتی منیب الرحمان، جامعہ نعیمیہ، جامعہ انوار القران، جماعت اسلامی اور دیگر اہم مدارس اور دینی جماعتوں کے علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔
- By محمد ثاقب
انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 166 روپے کا ہو گیا ہے۔
جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً چار روپے 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اسی طرح رواں ہفتے اس کی قیمت میں سات روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کی وجہ کرونا وائرس کے بعد پیدا شدہ معاشی صورتِ حال اور اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی بھی ہے جس کی وجہ سے رواں مہینے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز میں کی گئی بھاری سرمایہ کاری نکال لی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس امریکی ڈالر کے ذخائر میں غیر معمولی کمی اور ملک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ڈالر کی قیمت میں اضافے سے رواں ہفتے کے دوران ملکی قرضوں کے حجم میں 700 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا ہے۔