رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

04:03 6.5.2020

کرونا وائرس کی وبا اور بے یقینی کی فضا

کرونا وائرس کی وبا نے دنیا کو اس مرحلے پر لاکھڑا کیا ہے کہ جہاں کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ کب کیا ہونا ہے، کس سمت جانا ہے، منزل کونسی ہے اور قیام کہاں کرنا ہے۔

ایک جانب بندش جاری رہنے کی صورت میں معاشی بدحالی، بھوک اور بیروزگاری کا عفریت منہ کھولے کھڑا ہے۔ پھر اتنے طویل عرصے تک معاشرتی طور پر کٹ کر رہنا انسان کی بنیادی فطرت کے خلاف ہے جس سے وہ اکتا جاتا ہے اور آخر کار سرکشی پر آمادہ ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب اس خطرے کے بادل سر پر منڈلا رہے ہیں کہ بندشیں ختم کرنے کی صورت میں یہ وبا ایک بار پھر زور پکڑ سکتی ہے۔ اور ویسے بھی طبی ماہرین اور سائنسدان اس وبا کی ایک اور لہر کی پیشگوئی ایسے میں کر رہے ہیں، جبکہ اس کی کوئی موثر دوا یا ویکسین کی ایجاد اگر برسوں نہیں تو خود ماہرین کے بقول مہینوں دور ضرور ہے۔

مزید پڑھیے

03:58 6.5.2020

کرونا وائرس کی وبا اور مجازی اجتماعات

کہتے ہیں کہ انسان سماجی حیوان ہے۔ ایک دوسرے کے بغیر زیادہ عرصہ نہیں رہ سکتا۔ لیکن کوویڈ نائنٹین سے بچاؤ کے لیے ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا ضروری قرار پایا ہے۔ اس صورتحال کا اب یہ حل نکالا گیا ہے کہ لوگ ورچول گیدرنگ یا مجازی اجتماعات منعقد کررہے ہیں۔

ایسے اجتماعات نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی، امدادی اور مذہبی امور کے لئے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔

رمضان میں ہر سال ان دنوں افطار پارٹیوں کی بہار ہوتی ہے۔ لیکن کرونا وائرس کی وبا میں ان کا انعقاد کیسے ہو؟ لوگوں نے اس کا بھی حل نکال لیا۔ نیوجرسی کے معروف سماجی رہنما سیم ابرار خان نے ورچول افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لوگ جمع ہوں گے، تقاریر ہوں گی اور چندہ جمع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

03:56 6.5.2020

کرونا وائرس: برطانیہ میں اٹلی سے زیادہ اموات

برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اور وہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق, 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں منگل کو عالمگیر وبا کے متاثرین کی تعداد 37 لاکھ اور ہلاکتیں 2 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئیں۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 693، فرانس میں 330، اٹلی میں 236، کینیڈا میں 182، اسپین میں 185، برازیل میں 142، بھارت میں 127، میکسیکو میں 117 اور پرو میں 100 مریض دم توڑ گئے۔ روس میں 95، بیلجیم میں 92، نیدرلینڈز میں 86، سویڈن میں 85، ایران میں 63 اور ترکی میں 59 افراد چل بسے۔

مزید پڑھیے

03:54 6.5.2020

وبا کے پیش نظر امریکہ سے تعزیرات میں نرمی برتنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیمیں اس جانب توجہ دلا رہی ہیں کہ کرونا وائرس نے مختلف ملکوں کے خلاف عائد امریکی تعزیرات کی تکالیف کو اور بڑھا دیا ہے۔

نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیمیں بلکہ امدادی ادارے اور سابق سفارتکاروں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران، وینزویلا اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کے خلاف تعزیرات میں نرمی کرے، تاکہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران طبی اور غذائی امداد کی آسانی سے رسائی ممکن ہوسکے۔

مشرق وسطٰی میں ایران کے اندر کرونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور شائد اسی کے پیش نظر بعض ایسی تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو نرم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جن سے اہم ادویات اور طبی سامان کی درآمد میں ایران کو رکاوٹوں کا سامنا درپیش ہے۔

وائس آف امریکہ کےنامہ نگار برائن پیڈن نے اپنی رپورٹ میں وینزویلا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے امریکہ کی جانب سے تعزیرات سے پہلے ہی خوراک اور دواوں کی قلت کا سامنا تھا. لیکن کرونا کی عالمگیر وبا نے صورتحال کو اور بھی خراب کردیا ہے جس کی ایک وجہ تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوہٹ ہے۔ وینیزویلا کی معیشت کا زیادہ تر دار و مدار تیل کی آمدنی پر ہے۔

جہاں تک شمالی کوریا کا تعلق ہے اس کے خلاف تعزیرات کی حمایت کرنے والوں کی دلیل ہے کہ کرونا وائرس کے بعد دی جانے والی امداد سے اسے اور دوسری آمرانہ حکومتوں کو ہتھیاروں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے زیادہ وسائل کے استعمال کا موقع ہاتھ لگ جائے گا۔

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی نامی تنظیم کے رچرڈ گولڈبرگ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر موجودہ بحران کے دوران امریکی تعزیرات کی وجہ سے ان ملکوں کے طرز عمل میں تبدلی آجائے اور وہ اپنے پیسوں کا استعمال اپنے عوام پر کریں تو درحقیقت یہ امریکہ کے لئے سود مند ہوگا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG