رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:30 11.5.2020

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد کاروباری سرگرمیاں بڑی حد تک بحال

15:17 11.5.2020

پشاور میں لاک ڈاؤن میں نرمی، لوگوں نے بازاروں کا رخ کر لیا

14:11 11.5.2020

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پہلی ہلاکت

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کے باعث پیر کو پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔

وائرس کے باعث مرنے والے 85 سالہ شخص کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانولہ سے تھا۔ وہ دو مئی کو بیٹے سے ملنے مظفرآباد آئے تھے۔

محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ریپڈ رسپانس ٹیم نے اس شخص کی نشاندہی کرکے ٹیسٹ کیا تھا جو مثبت آیا۔

ڈاکٹر ندیم کے مطابق مذکورہ شخص کو دو روز قبل قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کشمیر میں کرونا وائرس کے پہلے مریض تھے جن کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر ندیم نے بتایا کہ اس شخص کا تعلق ویسے تو گوجرانوالہ سے تھا لیکن کشمیر میں ان کا علاج ہوا جب کہ یہاں ان کا انتقال ہوا۔ اس لیے ان کا شمار پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وائرس سے مرنے والوں میں ہوگا۔

14:03 11.5.2020

بھارت میں 24 گھنٹوں میں 4213 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 67 ہزار سے متجاوز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 4213 مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 97 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ کیسز پانچ مئی کو 3900 سامنے آئے تھے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 67152 ہو گئی ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ 20916 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے اب تک 2206 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دریں اثنا محکمہ ریلوے نے 12 مئی سے بتدریج مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

شروع میں 15 ٹرینیں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کا سلسلہ بھی 17 مئی سے مرحلہ وار شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG